اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 17 اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے بتایاکہ جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں اور تمام مقابلے گرلز ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے جن میں ہاکی، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں، ہاکی کے مقابلے نصیر بندہ سٹیڈیم میں، بیڈمنٹن کے روڈہم ہال میں اور والی بال کے مقابلے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here