پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں بورڈ کے ساتھ منسلک فیڈریشنوں کے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں بورڈ کے ساتھ منسلک فیڈریشنوں کے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا، بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورقومی سپورٹس فیڈریشنوں کے ساتھ اجلاس بلانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ آئندہ ان فیڈریشنوں کو سپانسر کرے گا جن کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے مختلف کھیلوں کے قومی تربیتی کیمپوں کوآخری شکل دینے کرنے کیلئے اجلاس بلانے کیلئے کہا تھا جس کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنا کام مکمل کرلیاہے اوریہ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس کی حتمی تاریخ کااعلان ایک دوروز میں کردیاجائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk