پاکستان سپر لیگ فور 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی ، انتظامات تیزی سے جاری

لاہور۔10 دسمبر(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ 4اگلے سال 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی جس کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے 34 میں سے 8میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا ۔فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر ،کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائٹیڈاور چھٹی ٹیم ( سابقہ ملتان سلطانز) حصہ لیں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk