پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قیصر خان کو آئندہ ہفتے یوتھ اولمپکس کوالیفکیشن کے آخری راﺅنڈ میں اتارنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کو آئندہ ہفتے ہانگ کانگ میں ہونے والے یوتھ اولمپکس کوالیفکیشن کے آخری راﺅنڈ میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان بورڈ کو این او سی کےلئے درخواست کی تھی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے منگل کو اے پی پی کو بتایاکہ یوتھ اولمپکس کوالیفکیشن راﺅنڈ کے آخری 2 مقابلے ہانگ کانگ میں کھیلے جائیں گے جس میں قیصر خان پاکستان کی جانب سے اولمپکس کوالیفکیشن راﺅنڈ میں حصہ لیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk