پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ایشین گیمز کےلئے8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایشین گیمز کےلئے8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کےلئے7 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 4 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان، محمد اقبال اور اعجاز احمد شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں ۔ اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk