پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان (آج) کرے گی

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ 6 ماہ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان( آج) منگل کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 17 کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا جس میں بی ون، بی ٹو اور بی تھری کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk