پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کرے گی

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز لاہور میں ہوئے جن میں ملک بھر سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز پی بی سی سی کی جانب سے منتخب کردہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں ابرار شاہ اور مسعود جان شامل تھے،

Reference: http://urdu.app.com.pk