پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 10 اگست کو کرے گا

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ 10 اگست کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 17 کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا جس میں بی ون، بی ٹو اور بی تھری کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk