پاکستان ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا

دوحہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اے ٹیم نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کی اے ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان اے ٹیم نے پہلے فریم میں بھارت کو 110-2 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن بھارت اے ٹیم نے دوسرا فریم 81-47 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا

Reference: http://urdu.app.com.pk