راولپنڈی ۔ 26دسمبر(اے پی پی) نور، آمنہ روشی، شائستہ اور تحسینہ پاکستان اوپن ٹین پن چیمپئن شپ میں خواتین کے ایونٹ کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ لیڑرسٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ کے خواتین سنگلز کے مقابلوں میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نور، آمنہ روشی، شائستہ اور تحسینہ نے شاندار کارکدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، نور نے 305 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور آمنہ روشی نے 276 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ شائستہ اور تحسینہ نے بالترتیب 247 اور 231 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرکے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں گیارہ مختلف مقابلے رکھے گئے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈرـ12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here