پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے لیزر سٹی باﺅلنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سے باﺅلرز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم، لیڈیز، انڈر-16 اور انڈر-12 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk