راولپنڈی۔ 29دسمبر(اے پی پی) پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ کے انڈر 16 مقابلوں میں دنیال الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالرافع ثاقب دوسرے اور ایاز الرحمن تیسرے نمبر پر رہے۔ لیژر سٹی باﺅلنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر16 کے ایونٹ میں دنیال الرحمن نے 319 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، عبدالرافع ثاقب 266 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایاز الرحمن 211 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور عبدالواصع ثاقب 196 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (کل) منگل کو ہوگی جس میں فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply