پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے 8غیر ملکی کھلاڑی (آج) پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے 8 غیر ملکی کھلاڑی (آج) منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ ایونٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ کراچی میں شیڈول 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں مصر ‘ ایران ‘ پیرو‘ میکسیکو ‘ جمہوریہ چیک‘ ہانگ کانگ‘ ملائشیاءاور آسٹریا شامل ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk