پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

دبئی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، بدقسمتی اور بارش پاکستان کی میچ اور سیریز جیتنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 279 رنز بنائے، بابر اعظم 92، فخر زمان 65 اور حارث 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ رکی تو میچ کو ختم کر دیا گیا اسطرح میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ فرگوسن میچ اور شاہین شاہ آفریدی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk