پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

ڈھاکہ ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری میچ (آج) ہفتہ کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ویمن ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں 58 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk