پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل) مدمقابل ہوں گی

ڈھاکہ ۔4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk