پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے شروع ہوگا

لندن ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے لندن، لارڈز میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk