پاکستان اور انگلینڈ اے ٹیموں کے درمیان واحد چار روزہ میچ (آج) شروع ہو گا

ابوظہبی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد چار روزہ میچ (آج) اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ چار روزہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ اے ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر، دوسرا میچ 27 نومبر، تیسرا میچ 29 نومبر، چوتھا میچ 2 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk