ڈربن۔06جولائی (اے پی پی) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم کو چھٹے یوتھ ون ڈے میچ میں 60 رنز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی، جنوبی افریقن ٹیم 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46 اوورز میں 222 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جوناتھن برڈ کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، روحیل نذیر اور باسط علی نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، روحیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ڈربن میں کھیلے گئے چھٹے یوتھ ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی آخری گیند پر 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان روحیل نذیر نے 74 اور محمد باسط علی نے 73 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، عرفان نیازی 46، فہد منیر 16، حیدر علی 9، حارث خان 33 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کوئٹزی نے 4 اور این تانزی نے 2 وکٹیں لیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here