پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ( بدھ کو ) ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا

بھوبنشوار ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے اور اہم میچ میں بدھ کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں اپنے دوسرے میچ میں بدھ کو ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk