لندن۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دائیں بازو کی کہنی کی سرجری کرا لی۔ 32 سالہ عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹورینس کرافورڈ کے خلاف فائٹ کے دوران کہنی میں درد محسوس ہوا تھا اسلئے میں نے انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے سرجری کرائی ہے، میں رنگ میں جاندار واپسی کیلئے پر امید ہوں اور اگلی فائٹ کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply