پاکستانی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستانی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں صبحِ نو لیڈیز ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی فیلڈ میں کسی سے کم نہیں ہیں سپورٹس بھی اداروں کی طرح بہت پیچھے رہ گیا ہے .سپورٹس ماضی میں کبھی اولین ترجیح نہیں رہی ہے اورسکول لیول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ گیمز پر توجہ دینی چاہیے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk