پاکستانی جوڈوکاز شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیت لئے

کھٹمنڈو ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستانی جوڈوکاز شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیت لئے، حمیرا عاشق اور مریم نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیپال میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز پاکستانی جوڈوکاز نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیتے، پاکستانی جوڈوکا قیصر خان نے مائنس 90 کلوگرام کیٹگری کے پہلے راﺅنڈ میں روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، لاسٹ فور مقابلے میں انہوں نے سری لنکن کھلاڑی کو زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، قیصر نے فیصلہ کن معرکے میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور میزبان نیپال کے کھلاڑی کو شکست فاش سے دوچار کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، مینز 100 پلس کیٹگری میں پاکستان کے سٹار جوڈوکا شاہ حسین شاہ نے ابتدائی راﺅنڈ میں بھارتی کھلاڑی کو زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل

Reference: http://urdu.app.com.pk