پاکستانی باﺅلر فہیم اشرف کی زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر بہترین باﺅلنگ، 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا

بلاوایو۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کی، انہوں نے8.1 اوورز میں 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت زمبابوین ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk