پاکستانی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل فائٹ ہار گئے

کوالالمپور ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستانی باکسر محمد وسیم کو انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متھالین کے درمیان زبردست فائٹ ہوئی تاہم قسمت نے وسیم کا ساتھ نہ دیا، جنوبی افریقن باکسر موروتی نے وسیم کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

Reference: http://urdu.app.com.pk