اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی)پاکستانی ایتھلیٹس نے خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈروڈ میراتھن کی تمام کیٹیگریز جیت لیں۔ ہفتہ کو پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق یہ ریس پاکستان اور چین کی سرحد پر 4693میٹر بلندی پرواقع خنجراب ٹاپ سے شروع ہوئی جس میں ایتھلیٹسبل کھاتی شاہراہ قراقرم پر دوڑتے ہوئے اپنے اختتامی مقام تک پہنچے۔ اس ریس میں17 ممالک، 39 غیر ملکی ایتھلیٹسسمیت154 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ائیر مارشل عاصم ظہیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 50کلو میٹر ریس میں پاک آرمی کے محمد سیار نے پہلی جبکہ گلگت بلتستان اسکاو¿ٹس کے اسلم خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد اقبال اس ریس میں تیسرے نمبر پر رہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment