اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ راونڈ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، 16 دسمبر کو مین کوالیفائنگ راو¿نڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here