اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے کہا ہے کہ جس طرح پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے مل کر برطانیہ میں کھیلے گئے عالمی پارلیمانی کرکٹ کپ میں کامیابی حاصل کی ہے اس طرح ہم سارے مل کر پارلیمنٹ میں کام کریں تو پاکستان میں بہتری آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب صدر شکیل قرار، سابق صدر شہریار خان کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply