ٹی 20 رمضان کپ میں (کل) تین میچوںکا فیصلہ ہوگا

راولپنڈی ۔ 3 جون (اے پی پی) راولپنڈی میں جاری پانچویں ٹی 20 رمضان کپ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں (کل) پیر کو مزید تین میچوںکا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کے مخلتف گراﺅنڈز میں جاری ہے، ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں یو سی 17 اور یوسی 14 کی ٹیمیں جامع سکول گراﺅنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ یو سی 22 اور یو سی 25 کے درمیان سیٹلائٹ ٹاﺅن کالج گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں یو سی 44 اور یوسی 77 کی ٹیمیں مسلم سکول گراﺅنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk