ٹی 10 کرکٹ لیگ شروع، محمد شہزاد کی دھواں دار اننگز، راجپوتس کا سندھیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

شارجہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، محمد شہزاد کی دھواں دار اننگز کی بدولت راجپتوتس نے سندھیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف محض 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 16 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کپتان برینڈن میک کولم 21 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، شہزاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرا رپائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk