میکسیکو سٹی ۔ 3 اگست (اے پی پی) ٹیلر فرٹز اور ڈائیگو شارٹزمان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے قابوس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں امریکن کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راڈو ایلبٹ کو 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو نے ہم وطن کھلاڑی گوئیڈو پیلا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here