ٹیسٹ کیریئر میں 10 یا زائد وکٹیں اور ڈبل سنچری، جیسن ہولڈر منفرد عالمی ریکارڈ میں وسیم اکرم، مینکڈ، بوتھم، بارڈر اور شکیب الحسن کے ہم پلہ ہو گئے

برج ٹائون۔ 26 جنوری (اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کیریئر میں 10 یا زائد وکٹیں اور ڈبل سنچری بنا کر منفرد عالمی ریکارڈ میں وسیم اکرم، وینو مینکڈ، این بوتھم، ایلن بارڈر اور شکیب الحسن کے ہم پلہ ہو گئے، ایلن بارڈر نے 156 میچز میں ایک ڈبل سنچری سکور کی اور 39 وکٹیں لی تھیں، وسیم اکرم نے 104 میچز میں ڈبل سنچری بنائی اور 414 وکٹیں بھی لیں، این بوتھم نے 102 میچز میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی پایا اور 383 وکٹیں بھی لیں، شکیب الحسن نے 55 میچز میں ڈبل سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ 205 وکٹیں لے رکھی ہیں، وینو مینکڈ نے ڈبل سنچری بنائی اور کیریئر میں 162 وکٹیں بھی اڑائیں، ہولڈر نے ڈبل سنچری سکور کی اور انہوں نے اب تک 88 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk