گلگت۔ 29جون (اے پی پی) ٹوور دی خنجراب انٹرنیشنل سیکنڈ ریس میں واپڈا نے جیت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کر کے پہلی ، بائیکستان دوسری جبکہ واپڈا ہی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ ہفتہ کو 82 کلومیٹر سائیکلنگ ریس کے تیسرے مرحلے کا آغاز علی آباد سے شروع ہو کر سوست میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں واپڈا کے اویس خان نے 82 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 23 منٹ اور 23 سکینڈ میں طے کرکے پہلی ، بائیکستان کے شاہ ولی نے یہ فاصلہ دوگھنٹے 23 منٹ اور چوبیس سکینڈ میں طے کر کے دوسری جبکہ واپڈا ہی کے عزت اللہ نے دو گھنٹے پچیس منٹ اور 8 سکینڈ میں یہ فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسرے مرحلے میں بھی غیر ملکی اور قومی سائیکلسٹ کےلئے گلگت حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply