ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 13جنوری (اے پی پی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 2017 ءکے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا ۔بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017ءکے دوران ٹرانسفارمرز کی قومی پیداوار 37 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ 2016ءمیں 32 ہزار یونٹس کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اس طرح 2016 ءکے مقابلے میں 2017ءکے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 5 ہزار یونٹس ( 15.63 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk