سنگاپور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) زمبابوے نے تین ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 133 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رچمونڈ موتمبامی اور رائن برل نے چھٹی وکٹ میں 69 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے زمبابوے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ موتمبامی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ انڈین ایسوسی ایشن گراﺅنڈ، سنگاپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، دیپندرا سنگھ ایری 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شان ولیمز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here