آکلینڈ ۔ 09 جنوری (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں (کل) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ نیوزی لینڈ میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 35 واں ایڈیشن جاری ہے جس مین شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ڈنمارک کیرولین وزنائیکی ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں (کل) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں انکا مقابلہ بیلجیئم کی جوڑی سے ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here