برسٹول ۔ یکم اگست(اے پی پی) ویمن ایشز سیریز کے سلسلے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آخرکار انگلینڈ نے ایک فتح اپنے نام کر ہی لی۔ انگلینڈ نے آسٹریلوی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ایلیز پری کے ناقابل شکست 60 رنز بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ ویمن ٹیم کو ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا جبکہ آخری میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے 2-1 سے جیت لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here