برج ٹائون۔25جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.1 اوورز میں 187 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

ویس ایگر 41 جبکہ میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا نے 36 ، 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عقیل حسین اور الزاری جوزف نے تین، تین جبکہ شیلڈن کاٹریل نے دوکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 38 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نکولس پوران اور جیسن ہولڈر نے ففٹیز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،

ہولڈر 52 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ نکولس پوران نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ مچل سٹارک نے تین اور ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پوران کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

The post ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی appeared first on Associated Press of Pakistan.

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here