ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کوارٹر فائنل ٹو میںبدھ کو پنجہ آزما ہونگے

بنونی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ سری لنکا، انگلینڈ، جاپان اور نائیجیریا کی ٹیمیں پلیٹ پلے آف سیمی فائنل راﺅنڈ میں پہنچ چکی ہیں، پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو بدھ کو سپر لیگ ٹو کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں بنونی کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔پاکستان کی انڈر 19 ٹیم سپر لیگ کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں اپنا میچ 31 جنوری کو افغانستان کے خلاف بنونی کے مقام پر کھیلے گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *