اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دورہ ترکی کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ترکی کی کھیلوں کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کی فٹ بال بنانے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔ یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے ترکی میں تیزی عالمی ایتھنو سپورٹ فورم میں شرکت کے دوران استنبول کی معروف سپورٹس کلب فنربیچی کے صدر علی کوچ کے علاوہ ترک فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں۔استبول میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے جی ایم عزت رانے اونر سے ملاقات بھی کی۔ ان ملاقاتوں دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس ضمن میں ایک فالواپ لائحہ عمل بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اس موقع پر میزبانوں نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کےلئے اقدامات کو سراہا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply