آکلینڈ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آکلینڈ نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 13 ویں میچ آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، مارک چیپمین نے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سینٹرل ڈسٹرک کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، ٹام بروس 67 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے، جارج ورکر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی، بینجمن لسٹر اور رونی ہیرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مارک چیپمین کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here