نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش انڈر۔19 کے درمیان آخری ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

ویلنگٹن ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو یوتھ سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے دونوں میچز میں چھ وکٹ جبکہ تیسے میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی، نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk