نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 2 کھرب 17 ارب 45 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 17 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے برہان ہکلہ سیکشن کی تعمیر کے لئے 18 ارب، لاہور ملتان موٹر وے کے لئے 28 ارب 46 کروڑ، پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 70 کروڑ، سی پیک کے تحت اسلام آباد رائیکوٹ سیکشن کی تعمیر کے لئے 70 کروڑ، سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب، انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کے لئے 2 ارب، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 60 کروڑ، ڈیزائن اور فزیبلیٹیز سٹڈیز کے لئے 30 کروڑ،کے کے ایچ فیز II کے لئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk