اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کےلئے 20 رکنی قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت دانیال حسین بخاری کریں گے جبکہ اسد اللہ نائب کپتان ہوں گے۔ قومی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ گوہر زمان نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے 20 رکنی قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی ۔ دانیال حسین بخاری ٹیم کے کپتان اور اسد اللہ نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز نائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغر علی، عباس خان، انور شاہ، یاسر خان اور مراد خان شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here