اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان روڈھم ہال اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن ) منصور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار، اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں جن میں سگلز اور ڈبلز شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply