کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے 263 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز جیت لی بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں کامیابی بھی حاصل کرلی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پوزیشن تیسرے نمبر پر آگئی، پاکستان کے بلے باز عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، کپتان اظہر علی نے وننگ ٹرافی اٹھائی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پیر کو 11 منٹ کے کھیل میں صرف 16 بالز پر سری لنکا کے باقی ماندہ تینوں کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی بال پر ان کے کھلاڑی لاسیتھ ایمبول ڈینایا کوئی رن بنائے بغیر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ امپائر جے ایس ولسن نے لاسیتھ ایمبول ڈینایا کو ناٹ آئوٹ قرار دیا لیکن بائولنگ ریویو لینے پر لاسیتھ ایمبول ڈینایا کو آئوٹ قرار دیا۔ جس کے بعد ویشوا فرنینڈو وکٹ پر کھیلنے کیلئے آئے

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply