چیلمسفورڈ۔ 27 جولائی (اے پی پی)آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے انگلینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 133 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ لیننگ نے اپنا اور ہالینڈ کی بلے باز سٹیری کیلس کا بڑی ٹی ٹونٹی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، لیننگ اور کیلس نے یکساں 126 رنز کی اننگز کھیل رکھی تھی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here