مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری محمد سلیم تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری سلیم، نائب صدر محمد زمان اور روور کلب کے سیکرٹری کنور عبدالحفیظ رائو کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ روور فٹ بال گرائونڈ جی نائن تھری میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہران کلب کو روور کلب کے خلاف وقفے تک 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk