موسم کی تازہ ترین صورتِ حال

اسلام آباد میں غروب آفتاب (سوموار)18:37، طلوع آفتاب (منگل)05:41

تاریخ اِجرا: 08اپریل2019: وقت10:00

سوموار کےروز:ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم شام/رات کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر بعد دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

منگل کےروز:ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: نورپورتھل16، بہاولپور10، ساہیول، ناروال09، چکوال06، جوہرآباد05، اسلام آباد (زیروپوائنٹ، ائیرپورٹ03، گولڑہ02، بوکرہ01)، ٹوبہ ٹیک سنگھ03، لیہ، سرگودھا01، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان02، کشمیر: راولاکوٹ02، گڑھی دوپٹہ01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: پڈعیدن46، دادو،مٹھی،شہید بینظرآباد45،حیدر آباد،سکھر،سکرنڈ، ٹنڈو جام،جیکب آباد44، روہڑی، چھور، لاڑکانہ اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Reference: http://nwfc.pmd.gov.pk/Ticker.html