لارڈز ۔ 24 جولائی (اے پی پی)ٹم مورتگ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت آئرلینڈ کی انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مورتگ، مارک ایڈیئرز اور بائیڈ رینکن کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی آئرش باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، مورتگ نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، ایڈیئر نے 3 اور رینکن نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں آئرش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 207 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اسے میزبان ٹیم کے خلاف 122 رنز کی برتری حاصل ہے، اینڈی بلبرائن 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ براڈ، کیورن اور سٹون نے 3، 3 وکٹیں لیں، انگلش ٹیم پہلے روز دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کھیل سکی اور اس نے رنز کا کھاتہ نہیں کھولا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply